0
Monday 7 Aug 2017 15:22

کراچی سمیت سندھ بھر میں 9 اور 10 اگست کو مون سون بارشوں کا امکان

کراچی سمیت سندھ بھر میں 9 اور 10 اگست کو مون سون بارشوں کا امکان
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں 9 اور 10 اگست کو مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا سسٹم اس وقت بھارت کی جنوب مغربی ریاستوں میں موجود ہے، جس کی وجہ سے کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم ابر آلود ہے، یہ سسٹم منگل کی شام سندھ میں داخل ہوگا، جس کے نتیجے میں تھر، میرپورخاص، حیدرآباد اور کراچی میں بارشوں کا امکان ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیر اور منگل کو بوندا باندی ہوگی، جبکہ 9 اور 10 اگست کو بھی بارشوں کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 659265
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش