QR CodeQR Code

آصفہ بھٹو زرداری کا لیاری کا دورہ، لوگوں کے دروازوں پر جاکر مسائل معلوم کئے

7 Aug 2017 18:22

شہری آصفہ بھٹو زرداری کو اپنے درمیان پاکر بہت خوش ہوئے اور "بھٹو زندہ ہے" کے نعرے لگائے۔ آصفو بھٹو نے لیاری میں قومی پرچم خرید کر بچوں میں تقسیم کئے اور لوگوں میں گھل مل گئیں۔ لیاری کے مکینوں کے دروازے کھٹکھٹا کر لوگوں سے مسائل دریافت کئے اور ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے لیاری کے دورے کے دوران وہاں پر لوگوں کے گھروں کے دروازے کھٹکٹا کر ان کے مسائل دریافت کئے جبکہ بچوں میں قوجی پرچم بھی تقسیم کئے۔ آصفہ بھٹو زرداری نے لیاری کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے شاہ ولی روڈ اور مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ شہری آصفہ بھٹو زرداری کو اپنے درمیان پاکر بہت خوش ہوئے اور "بھٹو زندہ ہے" کے نعرے لگائے۔ آصفو بھٹو نے لیاری میں قومی پرچم خرید کر بچوں میں تقسیم کئے اور لوگوں میں گھل مل گئیں۔ لیاری کے مکینوں کے دروازے کھٹکھٹا کر لوگوں سے مسائل دریافت کئے اور ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 659304

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/659304/آصفہ-بھٹو-زرداری-کا-لیاری-دورہ-لوگوں-کے-دروازوں-پر-جاکر-مسائل-معلوم-کئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org