QR CodeQR Code

شہر قائد میں پولیس کی کارروائی، ایم کیو ایم لندن کا کارندہ گرفتار

7 Aug 2017 18:26

منگھو پیر میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک ملزم کو دھر لیا جس کی شناخت نظام الدین کے نام سے ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ اس کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے اور وہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کی ریکی کرنے کا کام کرتا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے کارندے کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منگھو پیر میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک ملزم کو دھر لیا جس کی شناخت نظام الدین کے نام سے ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ اس کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے اور وہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کی ریکی کرنے کا کام کرتا تھا۔ تاہم پولیس نے زیر حراست ملزم نظام الدین کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 659305

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/659305/شہر-قائد-میں-پولیس-کی-کارروائی-ایم-کیو-لندن-کا-کارندہ-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org