QR CodeQR Code

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 طالبان دہشتگرد ہلاک، 4 گرفتار

7 Aug 2017 20:52

ایس ایس پی عمر شاہد حامد کے مطابق مقابلے میں 4 دہشتگردوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، ہلاک دہشتگرد دہشتگردی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے، ان کے قبضے سے بم، آئی ڈیز اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے مچھر کالونی میں کاﺅنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں 3 طالبان دہشتگرد ہلاک اور 4 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں کارروائی کی، جس میں دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، تاہم سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جبکہ سی ٹی ڈی نے ان کے 4 ساتھیوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ہلاک دہشتگردوں کی لاشوں کو شناخت کیلئے سردخانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی عمر شاہد حامد کے مطابق مقابلے میں 4 دہشتگردوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک دہشتگرد دہشتگردی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے، ان کے قبضے سے بم، آئی ڈیز اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے، جبکہ مزید دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے بتایا جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 659320

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/659320/کراچی-میں-سی-ٹی-ڈی-کی-کارروائی-3-طالبان-دہشتگرد-ہلاک-4-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org