0
Monday 7 Aug 2017 21:15

عائشہ گلالئی کا قومی اسمبلی میں خطاب، پی ٹی ائی اراکین کا احتجاج

عائشہ گلالئی کا قومی اسمبلی میں خطاب، پی ٹی ائی اراکین کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما اور رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا کہ میرٹ پر آئی ہوں اور بطور رکن اسمبلی اپنی ذمہ داریاں جاری رکھوں گی۔ ڈپٹی اسپیکر کی اجازت کے بعد قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے نئے وزیراعظم خاقان عباسی کو مبارک دی، اس دوران ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا، پی ٹی آئی رہنما کھڑے ہوگئے، خواتین ارکان ڈیسک بجاتی رہیں، اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے بار بار احتجاج کرنے والوں کو خاموش رہنے کی ہدایت کی جاتی رہی لیکن شور شرابا جاری رہا۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو سمجھائیں ان کی تربیت کریں، گالیاں دینے کا جو ٹرینڈ بنایا گیا اس سے بچیں، نوجوان عزت اور غیرت کی اہمیت سمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ میری پریس کانفرنس کو غلط سیاسی رنگ دیا گیا، حق کی بات کرتی رہوں گی، ایم این اے ہونے پر فخر ہے، جب تک آپ پی ٹی آئی میں ہیں ٹھیک، جب چھوڑیں تو گالیاں دی جاتی ہیں، تحریک انصاف کے ارکان کو کہتی ہوں ان کے ساتھ بھی یہی ہو گا، میرے خاندان پر تہمتیں لگائی گئیں، قتل اور تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ عائشہ گلالئی نے خاتون اراکین اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ استحصال پر خاموش نہ رہیں، مجھے خود پر فخر ہے، میں حق بات کروں گی، جس ملک میں ماؤں اور بیٹیوں کی عزت کا ایشو اہم نہ ہو تو وہ قوم زوال کا شکار ہو جاتی ہے، ماؤں بیٹیوں کا تحفظ ارکان خواتین کا فرض ہے اور یہ ادا کیا۔ رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے، اسلام نے اندرونی صفائی کا بھی درس دیا ہے، کردار سب سے اہم ہوتا ہے، خاتون رکن ہو کر فرض ادا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ کردار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا، تعلیم یافتہ، مہذب پاکستان چاہتی ہوں، اظہار یکجہتی کرنے والی سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
خبر کا کوڈ : 659321
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش