QR CodeQR Code

لاہور، آؤٹ فال روڈ پر کھڑے ٹرک میں دھماکہ، 39 افراد زخمی

7 Aug 2017 23:53

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ دھماکا خیز مواد ٹرک میں چھپایا گیا تھا تاہم اس کی تحقیقات کر رہے ہیں، جبکہ ایس پی سٹی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ دھماکا خیز مواد ٹرک میں ہی چھپایا گیا تھا جس کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بند روڈ لاہور پر مبینہ طور پر ٹرک میں ہونے والے دھماکے میں 30 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے بند روڈ پر ہونے والے دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور زمین میں 5 سے 7 فٹ تک گہرا گڑھا بھی پڑا۔ دھماکے کے بعد لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ دھماکا خیز مواد ٹرک میں چھپایا گیا تھا تاہم اس کی تحقیقات کر رہے ہیں، جبکہ ایس پی سٹی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ دھماکا خیز مواد ٹرک میں ہی چھپایا گیا تھا جس کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ ایم ایس میاں منشی اسپتال کے مطابق 22 کے قریب افراد کو طبی امداد کے لئے اسپتال لایا گیا جن میں سے 14 کو ابتدائی طبی امداد دے کر گھر بھیج دیا گیا جب کہ دیگر کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے آئی جی پنجاب سے دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی اور کہا کہ واقعے کی ہر پہلو سے جامع تحقیقات کی جائیں۔


خبر کا کوڈ: 659362

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/659362/لاہور-ا-ؤٹ-فال-روڈ-پر-کھڑے-ٹرک-میں-دھماکہ-39-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org