0
Tuesday 8 Aug 2017 00:01

کالعدم جماعت الدعوہ نے ملی مسلم لیگ کے نام سے سیاست میں آنے کا اعلان کر دیا

کالعدم جماعت الدعوہ نے ملی مسلم لیگ کے نام سے سیاست میں آنے کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ کالعدم جماعت الدعوہ نے ملی مسلم لیگ کے نام سے سیاست میں آنے کا اعلان کر دیا اور کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں بھرپور حصہ لیا جائے گا۔ صدر ملی مسلم لیگ سیف اللہ خالد نے اپنی جماعت کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے بتایا کہ نظریہ پاکستان کی بنیاد پر ہر جماعت سے تعاون کا تبادلہ جاری رہے گا۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ملی مسلم لیگ کے رہنماوں کی پریس کانفرنس میں صدر ملی مسلم لیگ سیف اللہ خالد نے نئی سیاسی جماعت کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرپشن اور لاقانونیت کی انتہا ہو گئی ہے۔ شدت سے محسوس کیا جا رہا تھا کہ پاکستان کی تعمیر نو کی جائے۔ پاکستان کو حقیقی اسلامی اور فلاحی ملک بنانے کے لیے ملی مسلم لیگ بنائی گئی ہے۔

سیف اللہ خالد نے کہا کہ ملک کو لبرل اور سیکولز ازم کی راہ پرڈالا جارہا ہے۔ آئین پاکستان کے مطابق سیاست دان صادق اور امین ہونے چاہیئے ہیں۔ خود کو ٹھیک کرنے کی بجائے 62، 63 کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی غیر ملکی مداخلت سے دہشتگردی میں اضافہ ہوا۔ ہمارے پاس نظریہ پاکستان ہے جس پر بانی پاکستان نے مسلمانوں کو متحد کیا ہم بھی علاقائیت اور لسانیت ختم کرکے اتحاد کی فضا قائم کریں گے۔ بانی پاکستان نے کشمیر کو شہ رگ پاکستان قرار دیا تھا۔ کشمیری اپنی نہیں تکمیل پاکستان اور دفاع پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ہم کل بھی مادر پدر جمہوریت کو کل بھی رد کرتے تھے آج بھی کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 659363
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش