QR CodeQR Code

پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین کی ایرانی صدر سے ملاقات، ایران پاکستان کی سکیورٹی کو اپنی سکیورٹی سمجھتا ہے، ڈاکٹر حسن روحانی

7 Aug 2017 20:30

تہران میں پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین میاں رضا ربانی سے ملاقات میں ایرانی صدر نے تہران اور اسلام آباد کے تعلقات کو دوستانہ اور برادرانہ قرار دیا اور کہا کہ ایران اور پاکستان کے عوام کے تاریخی اور ثقافتی رشتے مشترکہ مفادات کی تکمیل کے لئے تعاون کی سطح کو اوپر لے جانے کیلئے مستحکم بنیاد ہیں۔ انہوں نے امن و سکیورٹی کو علاقے کے ممالک کیلئے موجودہ حساس صورتحال میں انتہائی اہم مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ ایران پاکستان کی سکیورٹی کو اپنی سکیورٹی سمجھتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ تہران اسلام آباد کے ساتھ تمام میدانوں میں تعلقات کی توسیع کا خیر مقدم کرتا ہے۔ ایرانی صدر نے تہران میں پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین میاں رضا ربانی سے ملاقات میں تہران اور اسلام آباد کے تعلقات کو دوستانہ اور برادرانہ قرار دیا اور کہا کہ ایران اور پاکستان کے عوام کے تاریخی اور ثقافتی رشتے مشترکہ مفادات کی تکمیل کے لئے تعاون کی سطح کو اوپر لے جانے کے لئے مستحکم بنیاد ہیں۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے امن و سکیورٹی کو علاقے کے ممالک کے لئے موجودہ حساس صورتحال میں انتہائی اہم مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ ایران پاکستان کی سکیورٹی کو اپنی سکیورٹی سمجھتا ہے۔ انہوں نے علاقے اور خاص طور پر دونوں ملکوں کی مشترکہ سرحدوں پر سکیورٹی کو مکمل طور پر یقینی بنانے کے لئے دونوں ملکوں کے تعاون میں اضافے پر تاکید کی۔ حسن روحانی نے دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے معاہدوں پر مکمل درآمد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بینکینگ کے شعبے میں تعاون میں توسیع، ایران اور پاکستان کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی سطح کو اوپر لے جاسکتی ہے۔ پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین میاں رضا ربانی نے بھی دوسرے دور صدارت کے لئے ڈاکٹر روحانی کے انتخاب پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات نہ صرف مذہبی، تاریخی اور ثقافتی اشتراکات پر استوار ہیں بلکہ دونوں ممالک علاقائی اور عالمی مسائل میں مشترکہ نظریات اور موقف کے حامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 659406

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/659406/پاکستانی-سینیٹ-کے-چیئرمین-کی-ایرانی-صدر-سے-ملاقات-ایران-پاکستان-سکیورٹی-کو-اپنی-سمجھتا-ہے-ڈاکٹر-حسن-روحانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org