0
Tuesday 8 Aug 2017 14:58

نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ ہونے سے دہشتگردی مزید جڑ پکڑ رہی ہے، بلاول بھٹو

نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ ہونے سے دہشتگردی مزید جڑ پکڑ رہی ہے، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ ہونے سے دہشتگردی مزید جڑ پکڑ رہی ہے۔ کوئٹہ کے شہید وکلاء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ کوئٹہ میں وکلاء کے خون کی ہولی کھیلنے والے ابھی تک قابو میں نہیں آئے، نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ ہونے سے دہشتگردی مزید جڑ پکڑ رہی ہے، تمام شہید وکلاء کے خاندانوں سے وعدہ ہے کہ ہم ان کے غم میں شریک ہے، پیپلز پارٹی ملک کے تمام شہداء کی حقیقی وارث ہے اور ان کے ساتھ ہے، جبکہ وکلاء پر حملہ آور دہشتگرد اصل میں ملک اور آئین پر حملہ آور ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی اصل میں قائداعظم اور قائد عوام کے پاکستان پر حملہ ہے، جبکہ اس حملے کو روکنے کیلئے ہم سب کو ملکر مقابلہ کرنا ہے۔ بلاول زرداری نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو اور دیگر شہداء کی وارث پوری پاکستانی قوم ہے، شہید بی بی نے قربانی دیکر پوری قوم کو ایک ایسا راستہ دکھایا، جو قوموں کو سرخرو رکھتا ہے، شہید بی بی کے بھائی، بہنیں، بیٹے، بیٹیاں اور جیالے دہشتگردی کے خلاف آخری دم تک لڑیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال سول اسپتال کوئٹہ میں خودکش دھماکے میں 56 وکلاء سمیت 76 افراد شہید اور 92 زخمی ہوئے، جن میں بیشتر سینئر وکلاء تھے۔
خبر کا کوڈ : 659552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش