QR CodeQR Code

اصغریہ علم و عمل تحریک اور اصغریہ اسٹوڈنٹس کے زیر اہتمام لاڑکانہ میں فکر شہید حسینیؒ سیمینار کا انعقاد

8 Aug 2017 15:45

لاڑکانہ سٹی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ شہید قائد علامہ عارف حسینی نے عالمی استکبار کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنے عملی کردار سے انہیں شکست دی، ہم پر شہید قائد کی فکر کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری ہے، جس سے ہم کسی صورت منہ نہیں موڑ سکتے۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاڑکانہ ڈویژن کے زیر اہتمام لاڑکانہ سٹی میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی 29 ویں برسی کی مناسبت سے فکر شہید حسینی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر علامہ عبداللہ مطہری، علامہ مشتاق حسین مشہدی، اصغریہ علم و عمل تحریک کے مرکزی صدر ثابت علی ساجدی اور اے ایس او کے مرکزی نائب صدر محسن عباس نے خطاب کیا۔ سیمینار سے خطاب  کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کی علامت تھے، ان کی مستقبل جدوجہد کی وجہ سے پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازشوں کو ناکام بنایا گیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ شہید قائد نے عالمی سامراج امریکا کو بے نقاب کرکے امت مسلمہ پر واضح کیا کہ امریکا عالم انسانیت کا دشمن ہے، شہید عارف حسینی نے عالمی استکبار کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنے عملی کردار سے انہیں شکست دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پر شہید قائد کی فکر کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری ہے، جس سے ہم کسی صورت منہ نہیں موڑ سکتے۔ دریں اثناء اصغریہ علم و عمل تحریک اور اصغریہ اسٹوڈنٹس کے زیر اہتمام سندھ کے دیگر شہروں میں بھی شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی فکر کو عام کرنے کیلئے علاقائی سطح پر سیمینارز اور مجالس کا انقعاد کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 659553

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/659553/اصغریہ-علم-عمل-تحریک-اور-اسٹوڈنٹس-کے-زیر-اہتمام-لاڑکانہ-میں-فکر-شہید-حسینی-سیمینار-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org