QR CodeQR Code

نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ ہونے سے دہشت گردی مزید جڑ پکڑ رہی ہے، بلاول بھٹو زرداری

8 Aug 2017 20:46

کوئٹہ کے شہید وکلاء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اصل میں قائداعظم اور قائد عوام کے پاکستان پر حملہ ہے، اس حملے کو روکنے کے لئے ہم سب کو مل کر مقابلہ کرنا ہے، شہید بینظیر بھٹو اور دیگر شہدا کی وارث پوری پاکستانی قوم ہے، شہید بی بی نے قربانی دیکر پوری قوم کو ایک ایسا راستہ دکھایا جو قوموں کو سرخرو رکھتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلا ن پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گردی مزید جڑ پکڑ رہی ہے، حکومت خون کی ہولی کھیلنے والوں کو قابو کرے۔ تفصیلات کے مطابق بلاول زرداری کا کوئٹہ کے شہید وکلاء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام شہید وکلاء کے خاندانوں  کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں، پیپلز پارٹی ملک کے تمام شہداء کی حقیقی وارث ہے اور ان کے ساتھ ہے، وکلاء پر حملہ آور دہشت گرد اصل میں ملک اور آئین پر حملہ آور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اصل میں قائداعظم اور قائد عوام کے پاکستان پر حملہ ہے، اس حملے کو روکنے کے لئے ہم سب کو مل کر مقابلہ کرنا ہے، شہید بینظیر بھٹو اور دیگر شہداء کی وارث پوری پاکستانی قوم ہے، شہید بی بی نے قربانی دیکر پوری قوم کو ایک ایسا راستہ دکھایا جو قوموں کو سرخرو رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال سول ہسپتال کوئٹہ میں خودکش دھماکے میں 56 وکلاء سمیت 76 افراد شہید اور 92 زخمی ہوئے جن میں بیشتر سینئر وکلاء تھے۔


خبر کا کوڈ: 659603

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/659603/نیشنل-ایکشن-پلان-پر-عمل-نہ-ہونے-سے-دہشت-گردی-مزید-جڑ-پکڑ-رہی-ہے-بلاول-بھٹو-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org