QR CodeQR Code

نئے صدر کے انتخاب کیلئے مسلم لیگ (ن) کو نوٹس جاری

8 Aug 2017 22:17

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے تحت نااہل شخص پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتا لہذا مسلم لیگ (ن) اپنے نئے صدر کا انتخاب کرکے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کو نواز شریف کی جگہ نیا پارٹی صدرمنتخب کرنے کے لئے نوٹس جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے تحت نااہل شخص پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتا۔ اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے پارٹی آئین کے تحت بھی ایک ہفتے سے زائد عرصے تک پارٹی صدر کا عہدہ خالی نہیں رہ سکتا۔ اس لئے مسلم لیگ (ن) پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے تحت اپنے نئے صدر کا انتخاب کرکے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں نواز شریف کو آئین کے آرٹیکل 62 کی روشنی میں نااہل قرار دیا تھا، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے بھی انہیں قومی اسمبلی کی رکنیت سے ڈی نوٹی فائی کردیا تھا تاہم وہ اب بھی حکمران جماعت کے اجلاسوں کی صدارت کررہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 659618

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/659618/نئے-صدر-کے-انتخاب-کیلئے-مسلم-لیگ-ن-کو-نوٹس-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org