QR CodeQR Code

دہشتگردی کے تدارک کیلئے لاہور پولیس نے نیا انٹیلی جنس سسٹم متعارف کروا دیا

8 Aug 2017 23:28

سی سی پی او لاہور امین وینس کا کہنا تھا کہ111 ایپلیکشن سے شہری اور پولیس جرائم سے متعلق خفیہ اطلاعات حساس اداروں تک پہنچا سکیں گے۔ اس نئے سسٹم سے سٹریٹ کرائم میں واضح حد تک کمی آئے گی جبکہ جرائم پیشہ عناصر کا بچنا بہت مشکل ہو جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ سی سی پی او لاہور پولیس امین وینس کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے گلی محلوں کی سطح پر نیا انٹیلی جنس سسٹم عمل میں لایا گیا ہے جس کے تحت 111 کے نام سے ایپلیکشن متعارف کرا دی ہے۔ امین وینس کا کہنا تھا کہ111 ایپلیکشن سے شہری اور پولیس جرائم سے متعلق خفیہ اطلاعات حساس اداروں تک پہنچا سکیں گے۔ اس نئے سسٹم سے سٹریٹ کرائم میں واضح حد تک کمی آئے گی جبکہ جرائم پیشہ عناصر کا بچنا بہت مشکل ہو جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بند روڈ پر ہونیوالے دھماکے میں مجموعی طور پر 40 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جس کے بعد شہر بھر میں سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 659629

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/659629/دہشتگردی-کے-تدارک-کیلئے-لاہور-پولیس-نے-نیا-انٹیلی-جنس-سسٹم-متعارف-کروا-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org