QR CodeQR Code

صادق اور امین کا قصہ چل نکلا ہے تو یہ اصول سب پر لاگو ہونا چاہیے، محسن شاہ نواز رانجھا

9 Aug 2017 09:44

سرگودہا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رہنماء کا کہنا تھا کہ جی ٹی روڈ پر عوامی عدالت ضرور لگے گی، عمران خان دھرنے دیں، لاک ڈاؤن کریں، پی ٹی وی پر حملہ کریں اور پارلیمنٹ ہاؤس کے جنگلے توڑ کر اندر گھس جائیں تو سب ٹھیک ہے، لیکن جب ہم جی ٹی روڈ پر سے گزر کر جانا چاہیں تو انکو سازش کی بو محسوس ہونے لگی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور اور پاکستان مسلم لیگ نون سرگودہا کے رہنماء بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی بساط کا ایک معمولی سا مہرہ ہیں، دنیا کی کوئی طاقت نواز شریف کو لوگوں کے دلوں سے نہیں نکال سکتی، جی ٹی روڈ پر عوامی عدالت ضرور لگے گی، عمران خان دھرنے دیں، لاک ڈاؤن کریں، پی ٹی وی پر حملہ کریں اور پارلیمنٹ ہاؤس کے جنگلے توڑ کر اندر گھس جائیں تو سب ٹھیک ہے، لیکن جب ہم جی ٹی روڈ پر سے گزر کر جانا چاہیں تو ان کو سازش کی بو محسوس ہونے لگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صادق اور امین کا قصہ چل نکلا ہے تو یہ اصول سب پر لاگو ہونا چاہیے، سیاست کھیل نہیں، یہ بہت سنجیدہ کام ہے اور امور مملکت کو چلانا اس سے بھی زیادہ سنجیدہ کام ہے۔


خبر کا کوڈ: 659673

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/659673/صادق-اور-امین-کا-قصہ-چل-نکلا-ہے-یہ-اصول-سب-پر-لاگو-ہونا-چاہیے-محسن-شاہ-نواز-رانجھا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org