0
Wednesday 9 Aug 2017 15:01

عمران خان دیکھ لے کہ عوام کس کے ساتھ ہے، ہمارا جینا مرنا نواز شریف کیساتھ ہے، امیر مقام

عمران خان دیکھ لے کہ عوام کس کے ساتھ ہے، ہمارا جینا مرنا نواز شریف کیساتھ ہے، امیر مقام
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ کے رہنماء انجینئر امیر مقام نے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے پشاور سے اسلام آباد روانگی کے وقت کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا جینا مرنا نواز شریف کے ساتھ ہے، نوازشریف کو پاکستان کا وزیراعظم اور (ن) لیگ کا قائد مانتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ (ن) انجینئر امیر مقام نے رہائشگاہ سے قافلے کے ہمراہ روانگی کے موقع پر کہا کہ میاں نوازشریف کو پاکستان کا وزیراعظم اور (ن) لیگ کا قائد مانتے ہیں، عمران خان دیکھ لے کہ عوام کس کے ساتھ ہے، ہمارا جینا مرنا نواز شریف کے ساتھ ہے۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ آج خیبر پختونخوا کی عوام دکھائے گی کہ وہ کس کے ساتھ ہیں، آج نواز شریف کے استقبال کیلئے عوام کا سمندر آمڈ آئے گا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ خیبر پختونخوا حکومت کی مشینری نہیں ہے، پرویز خٹک اور وزراء سرکاری مشینری کیساتھ اسلام آباد گئے تھے، سیاست کرنے کیلئے عوام میں جانا ہوتا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن کے پابند نہیں، اپنے قائد کے حکم پر جا رہے ہیں، پاکستان کی عوام آج بھی کہتی ہے ہمارا قائد نواز شریف ہے۔
خبر کا کوڈ : 659807
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش