0
Wednesday 9 Aug 2017 19:04

کراچی میں سی ٹی ڈی کا سرچ آپریشن، چوہدری اسلم پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کا مدرسہ سیل، 7 طلباء گرفتار

کراچی میں سی ٹی ڈی کا سرچ آپریشن، چوہدری اسلم پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کا مدرسہ سیل، 7 طلباء گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں سی ٹی ڈی نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے چوہدری اسلم پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کا مدرسہ سیل کرکے 7 طلباء کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے متعلقہ پولیس کے ہمراہ مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران مدرسہ سیل کردیا، ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ مدرسہ قاری شاکر کا ہے جو کہ شہید ایس ایس پی (سی آئی ڈی) چوہدری اسلم پر حملے کا ماسٹر مائنڈ ملزم ہے جبکہ پولیس نے مدرسے سے 7 طلباء کو بھی حراست میں لیا ہے، جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 659858
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش