0
Wednesday 9 Aug 2017 19:05

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے جسٹس باقر نجفی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے، علامہ راجہ ناصر عباس

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے جسٹس باقر نجفی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے، علامہ راجہ ناصر عباس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے جسٹس باقر نجفی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے، 2018ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی بدترین شکست واضح طور پر دکھائی دے رہی ہے، ایم ڈبلیو ایم آئندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ اپنے ایک بیان میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ قانون و انصاف کی بالادستی کے بغیر ملک میں امن و امان کا حقیقی قیام ممکن نہیں، اختیارات اور طاقت کے ناجائز استعمال نے عدم تحفظ کے احساس اور بدامنی کو تقویت دی ہے، ملک کے ہر فرد کو انصاف تک رسائی ہونی چاہیے، دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تمام مجرموں کو بلاتخصیص کیفر کردار تک پہنچایا جائے، حکمرانوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤں کی شکل میں ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال رقم کی ہے، پاکستان کی تاریخ میں اس طرح کے ریاستی جبر کی اس سے قبل مثال نہیں ملتی، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث تمام مجرمان کو قانون کے مطابق سزا ملنا عدل و انصاف کا تقاضہ ہے، انصاف کی فراہمی میں تاخیر مجرمان کے ساتھ رعایت سمجھی جاتی ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے لواحقین انصاف کے منتظر ہیں، جسٹس باقر نجفی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے، تاکہ عوام حقائق سے آگاہ ہوں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مجرمان کو سزا ملنا ملک میں قانون و انصاف کی حاکمیت کا نقارہ سمجھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین انصاف کے حصول کیلئے پاکستان عوامی تحریک کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گی، 2018ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی بدترین شکست واضح طور پر دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم آئندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، مظلومین کی حمایت اور ظالموں کی مخالفت ہمارے تنظیمی منشور کا حصہ ہے، الیکشن میں ظالموں کے ساتھ ہمارا اتحاد کسی بھی صورت ممکن نہیں۔
خبر کا کوڈ : 659860
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش