QR CodeQR Code

ڈاکٹر عاصم رینجرز کیخلاف دیئے گئے اپنے بیان سے مکر گئے

9 Aug 2017 19:14

احتساب عدالت میں کرپشن ریفرنس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی کراچی کے صدر نے کہا کہ رینجرز کے حوالے سے میرا بیان غلط انداز میں پیش کیا گیا، صحافی کیجانب سے سوال پر کہ آپ نے ٹی وی پر کہا کہ آپ کو ادویات دے کر بیان لیا گیا، لیکن اب انکار کر رہے ہیں، جس پر ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا ’نو کمنٹس‘۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کراچی کے صدر اور سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ رینجرز کے حوالے سے میرا بیان غلط انداز میں پیش کیا گیا، کراچی میں رینجرز نے دہشتگردی کے خلاف اچھا کام کیا اور ہمیں اس کو سراہنا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت میں کرپشن ریفرنس کی سماعت کے موقع پر مرکزی ملزم ڈاکٹر عاصم عدالت میں پیش ہوئے، جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ فوج نے پاکستان میں، جبکہ کراچی میں دہشتگردی کے خلاف رینجرز نے بہت اچھا کام کیا ہے، ہمیں رینجرز کی کارکردگی کو سراہنا چاہیے، جبکہ رینجرز کے حوالے سے میرا بیان غلط انداز میں پیش کیا گیا۔ صحافی کی جانب سے سوال پر کہ آپ نے ٹی وی پر کہا کہ آپ کو ادویات دے کر بیان لیا گیا، لیکن اب انکار کر رہے ہیں، جس پر ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا ’نو کمنٹس‘۔ صحافی نے سوال کیا کہ آج نواز شریف بھی کنٹینر پر ہیں اور وہ کس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ اللہ کا نظام ہے، جیسی کرنی ویسی بھرنی، جبکہ نواز شریف پاکستانیوں کو پیغام دے رہے ہیں اور میں سمجھتا ہوں وہ غلط پیغام دے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 659862

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/659862/ڈاکٹر-عاصم-رینجرز-کیخلاف-دیئے-گئے-اپنے-بیان-سے-مکر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org