0
Wednesday 9 Aug 2017 23:58

ٹرمپ جھوٹ بولتے ہیں، حزب اللہ لبنان ملک کی قومی سلامتی کیلئے انتہائی ضروری ہے، ایسوسی ایٹڈ پریس

ٹرمپ جھوٹ بولتے ہیں، حزب اللہ لبنان ملک کی قومی سلامتی کیلئے انتہائی ضروری ہے، ایسوسی ایٹڈ پریس
اسلام ٹائمز۔ معروف امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے حزب اللہ لبنان کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ موقف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انتہائی غیر متوقع طور پر حقائق کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا ہے: "ٹرمپ جھوٹ بولتے ہیں، حزب اللہ لبنان کا خطے میں لبنان کے موثر کردار میں اضافے اور ملک کی قومی سلامتی میں انتہائی اہم اور بنیادی کردار ہے۔" ایسوسی ایٹڈ پریس میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کی ابتدا میں کہا گیا ہے: "جس وقت ڈونلڈ ٹرمپ ایک پریس کانفرنس میں لبنانی وزیراعظم کے ہمراہ اس کوشش میں مصروف تھے کہ حزب اللہ لبنان کے خلاف ان کی حکومت کے اقدامات کی تعریف کریں، حزب اللہ لبنان کے جنگجو اس حقیقت کو آشکار کرنے کی سخت کوشش میں مصروف تھے کہ امریکی صدر کس قدر غلط سوچتے ہیں۔ حزب اللہ لبنان کے جنگجو ملک کے مشرقی حصوں کو القاعدہ عناصر سے پاک کرنے اور اس دہشت گرد گروہ سے قیدیوں کے تبادلے کیلئے مذاکرات میں مصروف تھے۔"

ایسوسی ایٹڈ پریس میں شائع ہونے والی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے: "اگرچہ سعد حریری کی سربراہی میں بننے والی لبنانی حکومت حزب اللہ لبنان کی اتحادی نہیں لیکن اس حکومت کی بنیاد اس شیعہ تنظیم سے تعاون کی بنا پر استوار کی گئی ہے۔ ایسی شیعہ تنظیم جس مشرق وسطی کے اس چھوٹے سے ملک میں اثرورسوخ اور تسلط روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔" یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں لبنانی وزیراعظم سعد حریری سے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا: "لبنان القاعدہ اور حزب اللہ کے خلاف جنگ کے اگلے مورچے پر ہے۔" ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا میں شدید ردعمل ظاہر ہوا اور لبنانی عوام نے بڑے پیمانے پر لبنانی سیاست سے عدم آگاہی پر امریکی صدر کا خوب مزاق اڑایا۔

ایسوسی ایٹڈ پریس آگے چل کر اپنی رپورٹ میں لکھتا ہے: "لبنان میں حزب اللہ کے کردار کے بارے میں بہت کچھ کہا گیا ہے اور بعض اوقات ان افراد کیلئے جو لبنان کے باہر سے اس ملک کے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں یہ سب کچھ قبول کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ یہ گروہ (حزب اللہ لبنان) جس کی بنیاد 1980ء کے عشرے کی ابتدا میں رکھی گئی، آج لبنان کی ایسی واحد سیاسی قوت اور طاقتور فوج میں تبدیل ہو چکا ہے جس کے پاس ہتھیاروں کے وسیع ذخائر موجود ہیں جو حتی لبنانی فوج کے پاس موجود ہتھیاروں کے ذخائر سے بھی زیادہ وسیع ہیں۔ حزب اللہ لبنان کی تشکیل کا مقصد لبنان کی سرزمین کو اسرائیلی قبضے سے آزاد کروانا تھا۔ حزب اللہ کو بڑے پیمانے پر شیعہ مسلمانوں کی حمایت حاصل ہے جبکہ اس کے پاس وسیع ووٹ بینک بھی موجود ہے۔ حزب اللہ لبنان گذشتہ چند عشروں سے ملک میں برسراقتدار آنے والی حکومتوں میں شریک ہو کر لبنان کی سیاست کا مضبوط تکیہ گاہ ثابت ہوئی ہے۔ اسی طرح حزب اللہ لبنان کے پاس اپنا محفوظ کمیونیکیشن سسٹم بھی ہے جو لبنان کا اہم انفرااسٹرکچر شمار ہوتا ہے۔ مزید برآں، حزب اللہ لبنان کے پاس کابینہ میں ویٹو پاور بھی حاصل ہے۔"

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگرچہ 2013ء میں جب حزب اللہ لبنان نے اپنے جنگجو شام بھیجے تو بہت زیادہ واویلا سننے میں آیا لیکن شام میں اس گروہ نے مسلسل کامیابیوں کے بعد اس حقیقت کو ثابت کر دیا ہے کہ لبنان کی قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے شام میں حزب اللہ لبنان کی فوجی موجودگی انتہائی ضروری تھی۔
خبر کا کوڈ : 659930
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش