QR CodeQR Code

مسلم لیگ نون کو سیاسی منظر سے آؤٹ کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی، ملک آصف بھاء

10 Aug 2017 07:55

خوشاب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رہنماء کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے پاس ملک کی ترقی و خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کا کوئی ایجنڈا نہیں، اس لئے ہر انتخابی معرکہ آرائی میں اُسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے صوبائی وزیر جنگلات ملک محمد آصف بھاء نے خوشاب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نظریہ پاکستان کی محافظ مسلم لیگ نون کو سیاسی منظر سے آؤٹ کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی، پاکستان کے 20 کروڑ عوام مسلم لیگ نون کے ساتھ ہیں اور انشاء اﷲ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ننون مخالفین کی ہر سازش ناکام بنا کر واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ خوشاب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون نے ہر دور میں آئین کی بالادستی، جمہوریت کے استحکام اور ملک و قوم کی خوشحالی کیلئے لازوال کردار ادا کیا، تحریک انصاف کے پاس ملک کی ترقی و خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کا کوئی ایجنڈا نہیں، اس لئے ہر انتخابی معرکہ آرائی میں اُسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ صوبائی وزیر ملک آصف بھا کا کہنا تھا کہ مضبوط اور مستحکم پاکستان مسلم لیگ نون کا خواب ہے جسے شرمندہ تعبیر کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 659970

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/659970/مسلم-لیگ-نون-کو-سیاسی-منظر-سے-آؤٹ-کرنے-کی-کوئی-سازش-کامیاب-نہیں-ہو-سکتی-ملک-آصف-بھاء

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org