0
Thursday 10 Aug 2017 08:41

تارکین وطن امریکی کانگریس اور سیاستدانوں کے ساتھ روابط بڑھائیں، مسعود خان

تارکین وطن امریکی کانگریس اور سیاستدانوں کے ساتھ روابط بڑھائیں، مسعود خان
اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے امریکہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی کانگریس اور سیاستدانوں کے ساتھ روابط بڑھائیں اور اپنا سیاسی اثر و رسوخ پیدا کریں، اپنے پڑھے لکھے بچوں اور نئی نسل کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آگے لایا جائے تاکہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے امریکہ کے بااثر طبقات اور عوام کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں امریکہ سے آئے ہوئے جسٹس اینڈ فریڈم پارٹی کے رہنما سردار امتیاز گڑالوی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں آباد کشمیری کمیونٹی بڑی فعال ہے۔ امتیاز گڑالوی نے صدر آزاد کشمیر کو نیویارک اور واشنگٹن میں کشمیری کمیونٹی کی سرگرمیوں اور آئندہ کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 659980
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش