0
Thursday 10 Aug 2017 09:49

15 اگست کی آمد پر مقبوضہ کشمیر میں تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ تیز

15 اگست کی آمد پر مقبوضہ کشمیر میں تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ تیز
اسلام ٹائمز۔ 15 اگست کی آمد کے ساتھ ہی پولیس اور قابض فورسز نے شہر سرینگر میں تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔ پولیس نے شہر میں کئی علاقوں میں چیکنگ کی۔ سیول لائنز میں فٹ برج واقع شیخ باغ بنڈ پر اس وقت افراتفری کا ماحول دیکھنے کو ملا جب اچانک ٹاسک فورس اہلکار وہاں نمودار ہوئے اور راہگیروں کی جامہ تلاشیوں کے علاوہ ان کے شناختی کارڈ چیک کرنا شروع کئے۔ اس دوران سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکار مولانا آزاد روڈ پر علی جان کمپلیکس کے نزدیک راہ گیروں کی جامہ تلاشی لیتے ہوئے دیکھے گئے۔ مذکورہ اہلکاروں نے کئی زیر تعمیر عمارتوں کی بھی تلاشیاں لی۔ ادھر سویہ ٹینگ لسجن میں فوج نمودار ہوئی اور کئی گھروں میں تلاشیاں لی۔ مقامی لوگوں کے مطابق فوج نے اہل خانہ سے پوچھ تاچھ بھی کی اور کئی سابق جنگجوؤں کے ناموں کا انداج عمل میں لایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 659981
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش