0
Thursday 10 Aug 2017 10:03

سیاست سے اوپر اٹھکر مہاتما گاندھی کے خوابوں کے بھارت کی تعمیر کریں، نریندر مودی

سیاست سے اوپر اٹھکر مہاتما گاندھی کے خوابوں کے بھارت کی تعمیر کریں، نریندر مودی
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے آج ’’بھارت چھوڑو تحریک‘‘ کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر عوامی نمائندوں سے پارٹی خطوط کی سیاست سے اوپر اٹھ کر بابائے قوم مہاتما گاندھی کے خوابوں کے بھارت کی تعمیر کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے غربت، ناخواندگی، غذائی قلت اور بدعنوانی کو ختم کرنے کے لئے ہمیں 1942ء کی تحریک کے دوران اختیار کی گئی قوت ارادی کو از سر نو زندہ کرنا ہوگا۔ نریندر مودی نے پارلیمنٹ میں اگست کرانتی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے خصوصی خطاب میں یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا "قومی پالیسی سیاست سے بالاتر ہوتی ہے لہذا اگر ہم سب مل کر عہد کریں تو تمام چیلنجوں کا حل نکال سکتے ہیں، اس مہم میں ہم تنہا نہیں ہیں، سوا سو کروڑ ہندوستانیوں کا اعتماد ہمارے ساتھ ہے‘‘۔ بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ ضرورت صرف قوت ارادی اور عزم مصمم کرنے کا ہے۔ آج عالمی حالات اور مواقع ہندوستان کی حمایت میں ہیں، پوری دنیا ہندوستان کی جانب بڑی امید سے دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے میں ہمیں اس موقع کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے دنیا کو قیادت فراہم کرنے کا کردار ادا کرنا ہے اور ایک ایسے ملک کی تعمیر کرنی ہے جو ترقی پذیر اور خوشحال ہونے کے ساتھ ہی سب کے مفادات اور سب کو یکساں مواقع فراہم کرنے کا ہو۔
خبر کا کوڈ : 659984
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش