QR CodeQR Code

بھارت چھوڑو تحریک کی 75 اور آزادی کی 70 ویں سالگرہ پر جموں یونیورسٹی میں تقریب

10 Aug 2017 10:02

تقریب میں طلاب، فیکلٹی ممبران، آفیسروں اور یونیورسٹی کے عملہ کے ممبران نے اس بات کا عہد کیا کہ وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے رشوت ستانی، دہشتگردی، غربت اور دیگر برائیوں سے ایک صاف و شفاف بھارت کی تعمیر میں لگن و تن دہی سے کام کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں یونیورسٹی میں ’’بھارت چھوڑو تحریک“ کی پچھتر سال اور آزادی کی ستر سال کی مناسبت پر ایک تقریبات منعقد کی گئی۔ تقریب میں طلاب، فیکلٹی ممبران، آفیسروں اور یونیورسٹی کے عملہ کے ممبران نے اس بات کا عہد کیا کہ وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے رشوت ستانی، دہشتگردی، غربت اور دیگر برائیوں سے ایک صاف و شفاف بھارت کی تعمیر میں لگن و تن دہی سے کام کریں گے۔ درایں اثناء وزارت برائے ترقی انسانی وسائل نے بھارت کے تمام اعلٰی تعلیمی اداروں سے کہا ہے کہ وہ اس تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے نمایاں رول ادا کریں۔ اس سلسلے میں جموں یونیورسٹی کی جانب سے باضابطہ پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 659985

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/659985/بھارت-چھوڑو-تحریک-کی-75-اور-ا-زادی-70-ویں-سالگرہ-پر-جموں-یونیورسٹی-میں-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org