0
Thursday 10 Aug 2017 12:08

آئی ایس او کا 46واں سالانہ کنونشن 15 ستمبر سے لاہور میں شروع ہو گا

آئی ایس او کا 46واں سالانہ کنونشن 15 ستمبر سے لاہور میں شروع ہو گا
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 46واں سالانہ کنونشن امسال بھی لاہور میں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین کنونشن نیئر عباس جعفری نے جائزہ اجلاس میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کنونشن میں ملک بھر سے سیکڑوں امامیہ طلبا شریک ہوں گے۔ چیئرمین کنونشن نیئر عباس جعفری کا کہنا تھاکہ آئی ایس او کا سالانہ تین روزہ کنونشن لاہور میں 15 ستمبر سے شروع ہوگا جس میں ملک کے گوش و کنار سے علماء کرام، سابقین، ڈاکٹرز، انجینئرز سمیت سیکڑوں مذہبی و سیاسی شخصیات شریک ہونگی۔ انہوں نے اجلاس کے شرکاء کو مزید بتایا کہ کنونشن کے آخری روز مجلس عمومی کے اراکین کثرت رائے سے نئے مرکزی صدر کا انتخاب کریں گے۔ اجلاس میں طے پایا کہ کنونشن کی تشہیری اور رابطہ مہم کا آغاز آئندہ ہفتے سے کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج دنیا میں ہر طرف ظلم و ستم کا بازار گرم ہے، مظلومین جہاں کیلئے دنیا میں کوئی عدل و انصاف کرنیوالا موجود نہیں، ظلم و ستم کی اس دنیا میں امید کی آخری کرن فقط فرزند زہرا حضرت امام مہدی (عج) ہیں ہے جن کا انتظار پوری دنیا کو ہے۔
خبر کا کوڈ : 660038
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش