1
Thursday 10 Aug 2017 15:26

کراچی، چارجڈ پارکنگ میں ڈبل لائن پر گاڑیاں کھڑی کرنا ممنوع قرار

کراچی، چارجڈ پارکنگ میں ڈبل لائن پر گاڑیاں کھڑی کرنا ممنوع قرار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایت پر کراچی میں تجاوزات کے خلاف حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور بلدیہ عظمیٰ کراچی مشترکہ طور پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کریں گے، مزاحمت کرنے اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور ایسے لوگوں کو گرفتار کرکے ان خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے، شہر میں قائم قانونی چارجڈ پارکنگ میں ڈبل لائن پر گاڑیاں کھڑی کرنے کو ممنوع قرار دیا گیا ہے، زبردستی پارکنگ کرنے والوں کے خلاف پولیس سے رجوع کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے اپنے دفتر میں شہر میں قائم تجاوزات کے خاتمے، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور ٹریفک جام کی صورتحال پر قابو پانے کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کے موقع پر کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی فرحان غنی خان، ڈی آئی جی ٹریفک اعجاز احمد شیخ، ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی ندیم احمد ابڑو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی محمد حسین، ایڈیشنل ڈی آئی جی ٹریفک طاہر اے نورانی، ڈائریکٹر محکمہ انسداد تجاوزات کے ایم سی بشیر صدیقی، ڈائریکٹر انسداد تجاوزات سیل ڈاکٹر فاروق موجود تھے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں صدر میں واقع شاہراہ عراق ہائی کورٹ سے سینٹ جوزف اسکول تک سڑک کے دونوں اطراف فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات، پتھارے اور ٹھیلے ہٹائے جائیں گے اور سڑک پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جائے گی، اہم شاہراہوں پر قانونی چارجڈ پارکنگ میں ڈبل لائن پارکنگ ممنوع قرار دی گئی ہے، اس سلسلے میں کے ایم سی کے عملے کو ہدایت کی جائے گی کہ زبردستی ڈبل پارکنگ کرنے کی صورت میں وہ فوری طور پرٹریفک پولیس سے رجوع کریں گے، پولیس اس سلسلے میں مکمل تعاون کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 660076
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش