0
Thursday 10 Aug 2017 20:01

ہنگو، پولیس ٹریننگ کالج میں اہلکار نے خودکشی کرلی

ہنگو، پولیس ٹریننگ کالج میں اہلکار نے خودکشی کرلی
اسلام ٹائمز۔ پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں ڈیوٹی کے دوران ایک اہلکار نے فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا خاتم کر دیا۔ ہنگو کے پولیس ٹریننگ کالج میں ڈیوٹی پر مامور اہلکار احسان اللہ نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کےلئے خود پر پستول سے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ مجروح کو طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق اہلکار احسان اللہ کا تعلق ضلع چارسدہ سے تھا، جبکہ خود کشی کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی جس کےلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 660103
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش