0
Thursday 10 Aug 2017 20:45

نواز شریف کا مارچ لیگی کارکنان کو متحرک کرنے کی کوشش، پی ٹی آئی بھی رواں ماہ ایسی سرگرمی کرے گی، مظہر عباس

نواز شریف کا مارچ لیگی کارکنان کو متحرک کرنے کی کوشش، پی ٹی آئی بھی رواں ماہ ایسی سرگرمی کرے گی، مظہر عباس
اسلام ٹائمز۔ سینئر صحافی مظہر عباس نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا مشن جی ٹی روڈ پر ممبران اسمبلی اور لیگی کارکنان کو متحرک کرنے اور عدلیہ فیصلے کے حوالے سے پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لئے روانہ ہوئے ہیں، این اے 120 کا الیکشن ن لیگ کی سیاست کے لئے ایک ٹرننگ پوائنٹ ہوگا، تحریک انصاف بھی اگست کے دوسرے یا تیسرے ہفتے میں پنجاب کے اندر اسی قسم کی سرگرمی کرنے کی منصوبہ بند ی کر رہی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی مظہر عباس کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے لئے این اے 120 کا الیکشن ایک چیلنج ہے، الیکشن کے بعد سابق وزیراعظم پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی جائیں گے تاکہ وہ لیگی کارکنان کو الیکشن 2018ء کے لئے تیار کر سکیں، نواز شریف اپنے خلاف عدلیہ کے فیصلے کو سابق وزرائے اعظم کے ساتھ لنک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کس طرح منتخب وزرائے اعظم کو گھر بھیج دیا گیا ہے، ابھی انہوں نے لارجر بنچ میں درخواست دائر کرنی ہے اسی لئے اپوزیشن اس پر تنقید کر رہی ہیں اور اس مارچ کو عدلیہ کے خلاف تنقید سے منسلک کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پنجاب کی سیاست قومی اسمبلی میں اہمیت کی حامل ہے، جس بھی سیاسی جماعت کو مرکز میں حکومت بنانا ہوگی اسے پنجاب سے واضح اکثریت حاصل کرنا ہوگی، اس لئے نواز شریف پنجاب کے لیگی کارکنان کو متحرک کر رہے ہیں اور تحریک انصاف بھی پنجاب سے اکثریت حاصل کرنے کی منصوبہ کر رہی ہے، اس لئے اگست کے دوسرے یا تیسرے ہفتے میں وہ پنجاب کے اندر اسی قسم کی سرگرمیاں منعقد کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 660124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش