QR CodeQR Code

کراچی کے قریب سمندر میں کشتی ڈوبنے سے 20 ماہی گیر لاپتہ

11 Aug 2017 15:16

پاکستان فشر فوک فورم کے رہنما کمال شاہ کا کہنا ہے کہ کشتی میں سوار تمام ماہی گیروں کا تعلق مبارک ولیج سے ہے، لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جس میں میری ٹائم سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں، تاہم ابھی تک کسی فرد کی ہلاکت یا بچ جانے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔


اسلام ٹائمز۔ چرنا آئی لینڈ کے قریب ماہی گیروں کی کشتی ڈوبنے سے 20 سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی ساحلی پٹی چرنا آئی لینڈ کے قریب ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی اور 20 سے زائد ماہی گیر لاپتہ ہوگئے ہیں۔ پاکستان فشر فوک فورم کے رہنما کمال شاہ کا کہنا ہے کہ کشتی میں سوار تمام ماہی گیروں کا تعلق مبارک ولیج سے ہے، لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جس میں میری ٹائم سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں، تاہم ابھی تک کسی فرد کی ہلاکت یا بچ جانے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔


خبر کا کوڈ: 660271

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/660271/کراچی-کے-قریب-سمندر-میں-کشتی-ڈوبنے-سے-20-ماہی-گیر-لاپتہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org