0
Saturday 12 Aug 2017 03:16

کراچی، غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جائے، سہیل انور سیال

کراچی، غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جائے، سہیل انور سیال
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے فوری طور پر غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ ترجمان وزیر داخلہ سندھ کے مطابق شہر بھر میں ناجائز طور پر قائم مویشی منڈیوں کے خلاف شکایات کے ردعمل میں وزیر داخلہ سندھ کی جانب سے حکم جاری کیا گیا ہے کہ رہائشی علاقوں، سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم جانور منڈیاں مسمار کردی جائیں اور ان کے سرپرستوں کو گرفتار کرلیا جائے۔ وزیر داخلہ سندھ سہیل سیال نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت ڈی آئی جی ٹریفک کو حکم دیا ہے کہ کسی بھی صورت ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا نہیں ہونے دیا جائے اور عوامی راستوں اور مرکزی شاہراوں پر جانوروں کا چارا فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے۔ مزید بر آں وزیر داخلہ سندھ نے احکامات صادر کئے ہیں کہ سپر ہائی وے پر قائم مویشی منڈی کے راستوں پر اسنیپ چیکنگ اور پکٹنگ کا عمل تیز کرتے ہوئے سیکیورٹی کے اقدامات کو غیر معمولی بنایا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے شہر میں سیکیورٹی اقدامات کو ہائی الرٹ رکھا جائے۔
خبر کا کوڈ : 660412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش