0
Saturday 12 Aug 2017 19:45

ڈینگی نے پشاور میں تشویشناک صورتحال اختیار کرلی

ڈینگی نے پشاور میں تشویشناک صورتحال اختیار کرلی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ڈینگی نے اپنے حملوں کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے دیگر علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ڈینگی نے تہکال کے بعد پشتہ خرہ میں 24 گھنٹوں کے دوران 55 افراد کو اپنا شکار بنا دیا، جس کے بعد ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کےلئے جگہ کم پڑ گئی اور صورتحال مزید گھمبیر ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ صوبائی حکومت اور متعلقہ ادارے ڈینگی کے کنٹرول میں ناکام ہو چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ روز پشتہ خرہ بالا کے علاقے کندے چاٹو پماپ میں ڈینگی نے 55 افراد کو اپنا شکار بنایا، جنہیں کے ٹی ایچ سمیت دیگر ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ قبل ازیں ڈینگی تہکال کے علاقوں محلہ گجراں چندا اور محلہ داؤد زئی میں سینکڑوں افراد کو اپنا شکار بنا چکا ہے۔ پشاور میں مجموعی طور پر 2700 افراد کے خون کی سکریننگ کی گئی ہے جن میں 423 افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا پائے گئے۔ خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں اس وقت 226 ڈینگی سے متاثرہ مریض داخل ہیں۔ گذشتہ روز 226 مزید مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جس کے بعد خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کے لئے جگہ کم پڑ گئی ہے جبکہ ہسپتال انتظامیہ نے پرائیویٹ رومز بھی مریضوں کےلئے کھول دیئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 660569
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش