0
Saturday 12 Aug 2017 19:48

فاٹا اصلاحات کے نفاذ میں تاخیر، پی ٹی آئی فاٹا کا گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا

فاٹا اصلاحات کے نفاذ میں تاخیر، پی ٹی آئی فاٹا کا گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف فاٹا نے قبائلی علاقوں کیلئے منظور شدہ اصلاحات کے نفاذ میں تاخیر کے خلاف گورنر ہاؤس پشاور کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔ دھرنے کی قیادت پی ٹی آئی خیبر ایجنسی کے صدر اقبال آفریدی نے کی۔ دھرنے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ حکومت نے بغیر کسی وجہ کے فاٹا اصلاحات کو التواء کا شکار کرکے قبائلی عوام کو اندھیرے میں رکھا ہوا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قبائلی عوام زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں مگر اب وہ بھی بیدار ہو چکے ہیں اور اپنے حقوق کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ اس دھرنے میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد عمر کی بھی شمولیت کی توقع ہے اور وہ پارٹی کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔ پی ٹی آئی کے مقامی رہنما مہدی حسین بنگش نے دھرنے کے حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ ہم آج پشاور میں جمع ہوئے ہیں، ریلی صدر سے شروع کر گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنے کی صورت اختیار کر جائے گی، ہمارا مطالبہ ہے کہ فاٹا ریفارمز کے نفاذ میں جو تعطل پیدا ہوا ہے اسے ختم کرکے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 660575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش