QR CodeQR Code

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی مزار قائد پر حاضری

12 Aug 2017 15:04

فاتحہ خوانی کے بعد وزیراعظم نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات میں لکھا کہ برصغیر کے مسلمانوں کے لئے الگ اسلامی ریاست کی کامیاب جدوجہد کی گئی، قائداعظم محمد علی جناح کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت علیحدہ مملکت کا قیام ممکن ہوا، بابائے قوم کے مزار پر آنا قابل عزت و فخر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزار قائد پر حاضری دی ہے اور بابائے قوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسلام آباد سے کراچی پہنچے جہاں سب سے پہلے انہوں نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ ان کے ہمراہ وزیر داخلہ احسن اقبال، گورنر سندھ محمد زبیر اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی تھے۔ فاتحہ خوانی کے بعد وزیراعظم نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔ انہوں نے لکھا کہ برصغیر کے مسلمانوں کے لئے الگ اسلامی ریاست کی کامیاب جدوجہد کی گئی، قائداعظم محمد علی جناح کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت علیحدہ مملکت کا قیام ممکن ہوا، بابائے قوم کے مزار پر آنا قابل عزت و فخر ہے، میں پاکستان کو پرامن، خوشحال بنانے کے لئے انتھک محنت کروں گا۔ وزیراعظم گورنر ہاؤس کراچی میں بزنس کمیونٹی سے ملاقات کریں گے جب کہ دورہ کے دوران وزیراعظم امن و امان کی صورتحال سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کا بطور وزیراعظم کراچی کا یہ پہلا دورہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 660601

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/660601/وزیراعظم-شاہد-خاقان-عباسی-کی-مزار-قائد-پر-حاضری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org