0
Saturday 12 Aug 2017 15:27

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات، صوبے میں بند دفاتر واپس دینے کا مطالبہ

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات، صوبے میں بند دفاتر واپس دینے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی اور شہر کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ تمام سیاسی قوتیں مشترکہ طور پر سکیورٹی اور کاروباری صورتحال کو مزید بہتر بنائیں۔ گورنر ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان نے کراچی پیکج پر عملدرآمد کا جلد اعلان کرنے کا وعدہ کیا ہے، ملاقات میں ایم کیو ایم نے اپنے لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کے حوالے سے بھی بات چیت کی ہے۔ فاروق ستار نے بتایا کہ وزیراعظم نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم وزیراعظم کے انتخاب میں انہیں ووٹ نہ بھی دیتی تو وہ پہلا دورہ کراچی کا ہی کرتے کیونکہ کراچی معیشت کا حب ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ میئر کراچی اور میئر حیدرآباد کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے رابطے میں ہیں، ایم کیو ایم سندھ حکومت سے بھی اپنے رابطے رکھے گی۔
خبر کا کوڈ : 660610
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش