QR CodeQR Code

عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اس لئے سابق وزیراعظم فوری طور منصب سے ہٹ گئے، آزاد علی تبسم

12 Aug 2017 21:22

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں، منسٹری جانے سے لیڈر نہیں جایا کرتے، وہ عوامی لیڈر تھے، ہیں اور ان شاء اﷲ ہمیشہ رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون فیصل آباد کے ضلعی جنرل سیکرٹری اور رکن پنجاب اسمبلی میاں آزاد علی تبسم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں، انکے چاہنے والے انکی ایک جھلک دیکھنے کیلئے باہر نکلے ہیں، لاہور کا تاریخی استقبال ہے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، اس لئے سابق وزیراعظم فوری طور منصب سے ہٹ گئے، میاں نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں، منسٹری جانے سے لیڈر نہیں جایا کرتے، وہ عوامی لیڈر تھے، ہیں اور ان شاء اﷲ ہمیشہ رہیں گے، تمام تحصیلوں اور فیصل آباد شہر سے ہزاروں کارکن میاں نواز شریف کی ریلی میں شریک ہیں۔


خبر کا کوڈ: 660692

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/660692/عدالت-کے-فیصلے-کا-احترام-کرتے-ہیں-اس-لئے-سابق-وزیراعظم-فوری-طور-منصب-سے-ہٹ-گئے-آزاد-علی-تبسم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org