QR CodeQR Code

وزیراعظم کا کراچی کیلئے 25 ارب اور حیدرآباد کیلئے 5 ارب روپے کے پیکچ کا اعلان

12 Aug 2017 21:47

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کی صورتحال مزید بہتر کی جائے گی اور شہر میں رینجرز اپنا کام جاری رکھے گی، انہیں جو سپورٹ چاہیئے وہ وفاقی حکومت فراہم کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی کیلئے 25 ارب اور حیدرآباد کیلئے 5 ارب روپے کے پیکچ کا اعلان کیا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کی صورتحال مزید بہتر کی جائے گی اور شہر میں رینجرز اپنا کام جاری رکھے گی، انہیں جو سپورٹ چاہیئے وہ وفاقی حکومت فراہم کرے گی، جبکہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو بھی بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کراچی کیلئے 25 ارب روپے کے ترقیاتی پیکچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی پیکیج پر گورنر سندھ کی زیرِ نگرانی جلد کام شروع ہوگا اور کراچی یونیورسٹی میں میڈیکل کالج اور ہوسٹل بنایا جائے گا، جبکہ انہوں نے حیدرآباد کیلئے بھی 5 ارب روپے کے ترقیاتی پیکچ کا اعلان کیا۔



خبر کا کوڈ: 660699

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/660699/وزیراعظم-کا-کراچی-کیلئے-25-ارب-اور-حیدرا-باد-5-روپے-کے-پیکچ-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org