0
Sunday 13 Aug 2017 03:18

آج کراچی میں امن ہے، حالات ماضی کی طرح نہیں کہ کسی کی کال پر شہر بند ہوجائے، ڈی رینجرز سندھ

آج کراچی میں امن ہے، حالات ماضی کی طرح نہیں کہ کسی کی کال پر شہر بند ہوجائے، ڈی رینجرز سندھ
اسلام ٹائمز۔ ڈی جی رینجرز سندھ محمد سعید نے کہا ہے کہ آج کراچی میں امن و امان ہے، حالات ماضی کی طرح نہیں ہیں کہ کسی کی کال پر شہر بند ہوجائے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ محمد سعید کا جشن آزادی سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لوگ ہم سے سوال کرتے ہیں کہ کراچی کے حالات پہلے جیسے تو نہیں ہوجائیں گے؟ مگر میں ان لوگوں سے کہتا ہوں کہ جو لوگ آپ کی مرضی کے بغیر آپ کا ووٹ لے رہے تھے سب لوگ انہیں جانتے تھے، لیکن کسی نے ان کے خلاف آواز نہیں اٹھائی، اگر آپ ان کے خلاف اس وقت آواز بلند کرتے تو حالات بدتر ہونے سے روک سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج کراچی میں امن و امان ہے، حالات ماضی کی مانند نہیں ہیں کہ کسی کی ایک کال پر پورا شہر قائد ہی بند ہوجائے۔
خبر کا کوڈ : 660728
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش