QR CodeQR Code

پاکستان کی ثقافت کا نمونہ پیش کرنیوالی آزادی ٹرین پشاور پہنچ گئی

13 Aug 2017 12:28

5 گیلریوں اور علاقائی ثقافت کے ماڈلز کے 6 فلوٹس پر مشتمل آزادی ٹرین کی خوبصورتی سے عکاسی کی گئی جو شہریوں کی دلچسپی کا مرکز بنی ہوئی ہے، آزادی ٹرین کینٹ ریلوے اسٹیشن پر ہی رُکی رہیگی، جبکہ آج بروز اتوار دوبارہ اپنی اگلی منزل کیلئے سفر کا اغاز کریگی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے کینٹ ریلوے اسٹیشن پر آزادی ٹرین کے پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد آزادی ٹرین دیکھنے کےلئے ریلوے اسٹشین پر موجود رہی۔ 5 گیلریوں اور علاقائی ثقافت کے ماڈلز کے 6 فلوٹس پر مشتمل آزادی ٹرین کی خوبصورتی سے عکاسی کی گئی جو شہریوں کی دلچسپی کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ آزادی ٹرین کینٹ ریلوے اسٹیشن پر ہی رُکی رہے گی، جبکہ آج بروز اتوار دوبارہ اپنی اگلی منزل کےلئے سفر کا اغاز کریگی۔ پشاور میں آزادی ٹرین کی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے سابقہ اہلیہ اور سماجی کارکن ریحام خان کا کہنا تھا کہ صرف دھاندلی کے اوپر بات کرنا سیاست نہیں، مجھ پر آج تک کوئی الزام نہیں لگا، پورے ملک کی بات کرتی ہوں الزامات سے ڈرنے والی نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ غربت میں پسی ہوئی عوام کےلئے آواز بلند کرتی ہوں اور انشاء اللہ کرتی رہوں گی۔


خبر کا کوڈ: 660803

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/660803/پاکستان-کی-ثقافت-کا-نمونہ-پیش-کرنیوالی-آزادی-ٹرین-پشاور-پہنچ-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org