QR CodeQR Code

عمران نیازی آج بھی برطانیہ کے ذہنی غلام ہیں، عائشہ گلالئی

13 Aug 2017 12:34

ویڈیو پیغام پی ٹی آئی کی سابق رہنماء کا کہنا تھا کہ عمران خان برطانوی طرز کے کمیشن کا مطالبہ کر رہے ہیں، نیازی صاحب بتائیں کہ انکو پاکستان کے آئین پر کیوں اعتماد نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران نیازی ذہنی طور پر آج بھی برطانیہ کے غلام ہیں، اسی لئے برطانوی طرز کے کمیشن کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ نیازی صاحب بتائیں کہ ان کو پاکستان کے آئین پر کیوں اعتماد نہیں۔ عائشہ گلالئی نے قوم کے نام نئے ویڈیو پیغام میں عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا، کہتی ہیں عمران نیازی قوم کو برطانیہ کی مثالیں دیتے رہتے ہیں ہم نے 20 لاکھ مسلمانوں کی قربانیوں کے بعد برطانیہ کی طویل غلامی سے نجات حاصل کی۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ عمران نیازی صاحب خود کو برطانوی غلامی سے نہیں نکال پائے۔ برائے مہربانی پاکستانی نوجوان کی باصلاحیت نسل کو اس غلامی میں مبتلا نہیں کریں۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ عمران نیازی برطانوی طرز کے کمیشن کا مطالبہ کررہے ہیں۔ پاکستان میں فیصلے یہاں کے آئین کے مطابق ہوں گے، عمران نیازی بتائیں کہ ان کو پاکستان کے آئین پر کیوں اعتماد نہیں۔


خبر کا کوڈ: 660812

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/660812/عمران-نیازی-ا-ج-بھی-برطانیہ-کے-ذہنی-غلام-ہیں-عائشہ-گلالئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org