0
Sunday 13 Aug 2017 12:33

شیعہ ٹارگٹ کلنگ، ریاستی اداروں میں چھپی کالی بھیڑوں کا محاسبہ کرنا ہو گا، ناصر شیرازی

شیعہ ٹارگٹ کلنگ، ریاستی اداروں میں چھپی کالی بھیڑوں کا محاسبہ کرنا ہو گا، ناصر شیرازی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے کوٹلی امام حسین ؑ ڈیرہ اسماعیل پر تعینات شیعہ پولیس اہلکاروں کے بہیمانہ قتل کی پرزور مذمت کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کوٹلی امام حسین ؑ جیسے حساس مقام پر بغیر کسی حفاظتی اقدام و انتظام کے پولیس اہلکاروں کی تعیناتی صوبائی حکومت کی نااہلی کی واضح دلیل ہے، تکفیری دہشتگردوں نے بزدلانہ حملے میں 2 پولیس اہلکاروں ناصر حسین سکنہ سید علیاں اور یاسر عمار سکنہ کاٹھ گڑھ کو شہید کر دیا جبکہ تیسرا اہلکار شدید زخمی ہے۔ خیبر پختونخوا میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے عمران خان بھی اتنے ہی جواب دہ ہیں جتنے دوسرے صوبوں میں نواز شریف ہیں۔ ناصرشیرازی نے کہا کہ ریاستی اداروں کی اندر کالی بھیڑیں موجود ہیں جن کے بارے میں مجلس وحدت مسلمین نے وزیراعلیٰ سے لیکر اعلیٰ حکومتی اور عسکری شخصیات کو توجہ دلائی لیکن آج تک اس حوالے کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے خود اور ہمارے وفود نے بارہا وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک سے ملاقات کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی کے ناقص انتظامات کی نشاندہی کی، ایک جانب پہلے ہی کوٹلی امام حسین ؑ کی وقف اراضی پر محکمہ اوقاف ناجائز قابض ہے، دوسری جانب سے وہاں تعینات پولیس اہلکاروں کو بغیر کسی چیک پوسٹ یا بنکر کے دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دینا انہیں تر نوالہ بنانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کوٹلی امام حسین ؑ میں پولیس اہلکاروں کے سفاکانہ قتل میں تکفیری دہشت گردوں کیساتھ ساتھ خیبرپختونخوا حکومت کو مجرم قرار دیتے ہوئے کہاکہ ڈیرہ اسماعیل خان ایک دہائی سے اہل تشیع کی مقتل گاہ بنا ہو ہے لیکن مجال ہے کہ وہاں کی حکومت کے کان پر جوں تک رینگی ہو، صوبائی حکومت کے کسی وزیر کو آج تک شہداء کے خانوادگان سے تعزیت کے دو لفظ بولنے کی توفیق حاصل نہیں ہوئی، شیعہ قتل عام میں ملوث کسی ایک مجرم کو آج تک سزا نہیں دی گئی، پورے خیبر پختونخوا سے شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا کوئی ایک بھی کیس ملٹری کورٹ منتقل نہیں کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 660822
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش