0
Sunday 13 Aug 2017 12:49

فیصل آباد، جشن آزادی منانے کے لئے شہر کو قومی پرچموں، قومی ہیروز کی تصاویر سے سجا دیا گیا

فیصل آباد، جشن آزادی منانے کے لئے شہر کو قومی پرچموں، قومی ہیروز کی تصاویر سے سجا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ وطن عزیز کا 70 واں یوم آزادی بھر پور ملی جذبے اور شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ فیصل آباد میں نجی و سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں، قومی پرچم اور سبز ہلالی جھنڈیوں سے سجایا جا رہا ہے، جبکہ کھمبوں پر قومی ہیروز کی تصاویر والے سٹیمرز بھی لگائے گئے ہیں، شہر کے اکثر بازاروں، مارکیٹوں اور شاہراہوں پر عارضی سٹالوں پر سبز ہلالی پرچموں، جھنڈیوں، مختلف اقسام کے بیجز کی فروخت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، مرد و خواتین اور بچے سب ہی پرچم اور بیجز کی خریداری میں مصروف ہیں۔ فیصل آباد کے چوک گھنٹہ گھر، امیں پور بازار اور ریگل روڈ سمیت مختلف علاقوں میں شہری خریداری کرتے دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ سبز اور سفید جھنڈیاں، ٹوپیاں اور ملبوسات دھڑا دھڑ فروخت ہو رہے ہیں۔ سرکاری عمارتوں کے علاقہ شہری گھروں پر چراغاں کیلئے برقی قمقموں کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔ جشن آزادی کے موقع پر شہری اپنے اپنے انداز میں وطن سے محبت کا اظہار کررہے ہیں۔ جبکہ سرکاری سطح پر یونیورسٹیز، کالجز، سکولز کی سطح پر جشن آزادی سیمینارز، تقریروں، مضمون نویسی، پینٹگز، ملی نغموں، حسن قرآت اور نعت خوانی کے مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں۔ آرٹ کونسل کے زیراہتمام سٹیج ڈراموں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہریوں کو جشن آزادی کی تقریبات میں بھر پور انداز میں شامل کرنے کے لئے شہر میں 10 مختلف عوامی مقامات پر ایس ایم ڈی سکرینیں نصب کی جا رہی ہیں، جن پر قومی و ملی نغموں کے علاوہ پاکستان کی ترقی کے مختلف مناظر دکھائے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 660832
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش