QR CodeQR Code

نیب نے صوبائی اداروں میں مداخلت کی تو ہم اسکے کارروائی کرینگے، وزیراعلیٰ سندھ

13 Aug 2017 15:11

نوشہرو فیروز میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نیب اپنا کام جاری رکھے گا، تاہم نئے بل کے بعد نیب صوبائی اداروں میں مداخلت نہیں کر سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ نئے بل کے بعد اگر نیب نے صوبائی اداروں میں مداخلت کی تو کارروائی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نیب اپنا کام جاری رکھے گا، تاہم نئے بل کے بعد نیب صوبائی اداروں میں مداخلت نہیں کر سکتا، جبکہ اگر نیب صوبائی اداروں میں مداخلت کرے گا، تو ہم کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج نواز شریف کا حق ہے، تاہم انہیں صبر سے کام لینا چاہیے۔



خبر کا کوڈ: 660870

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/660870/نیب-نے-صوبائی-اداروں-میں-مداخلت-کی-ہم-اسکے-کارروائی-کرینگے-وزیراعلی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org