QR CodeQR Code

سندھ حکومت نے کچرا اٹھانے کا اختیار بھی چھین لیا، شہر کیلئے جو ہو سکا کریں گے، میئر کراچی

13 Aug 2017 16:55

میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ تمام تر مسائل کے باوجود شہر کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے شہریوں کے ساتھ مل کر کاموں کا آغاز کردیا ہے، امید ہے کہ ہم جلد ہی کراچی کو صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے پاس کچرا اٹھانے کا اختیار تک نہیں، وہ بھی حکومت سندھ نے ہم سے چھین لیا لیکن ہم کراچی کے شہریوں کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے ہیں، نہ ہی اس شہر کو کسی کے رحم و کرم پر چھوڑا جاسکتا ہے، ہم سے جو بھی ہوسکے گا کریں گے، تمام تر مسائل کے باوجود شہر کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے شہریوں کے ساتھ مل کر کاموں کا آغاز کردیا ہے، امید ہے کہ ہم جلد ہی کراچی کو صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تین تلوار چورنگی کلفٹن پر ’’صاف ہوگا پاکستان مہم‘‘ کے سلسلے میں قدرتی طریقے سے تحلیل ہونے والے کچرے کے بیگز شہریوں میں تقسیم کرنے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ میئر کراچی نے اس موقع پر شہریوں کو کچرا اٹھانے کیلئے استعمال ہونے والے مخصوص بیگز دیے اور ان سے کہا کہ اپنے گھر اور کاروبار کی جگہ کے اطراف ماحول کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔


خبر کا کوڈ: 660885

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/660885/سندھ-حکومت-نے-کچرا-اٹھانے-کا-اختیار-بھی-چھین-لیا-شہر-کیلئے-جو-ہو-سکا-کریں-گے-میئر-کراچی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org