QR CodeQR Code

کرم ایجنسی، کنویں کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے باپ بیٹی جاں بحق

13 Aug 2017 19:33

واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی افراد نے اپنی مددآپ کی تحت چاروں افراد کو کنویں سے نکال کر صدہ ہسپتال پہنچا دیا جہاں حاجی اجمیر اور اس کی بیٹی جانبر نہ ہوسکی جبکہ متوفی اجمیر کے بھائی سمیع اللہ اور بھتیجے بسم اللہ خان کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لوئر کرم کے علاقے اپر ساتین میں کنویں کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 کی حالت غیر ہوگئی۔ لوئر کرم کے علاقے لوئر ساتین میں حاجی اجمیر نامی شخص اپنی 16 سالہ بیٹی کے ساتھ گھر کے اندر موجود کنواں صاف کررہا تھا کہ اس دوران گیس بھرنے سے دونوں بے ہوش ہوکر کنویں میں گرگئے، گھر میں موجود 18 سالہ سمیع اللہ اور30سالہ بسم اللہ خان نے دونوں کو نکالنے کی کوشش کی تاہم وہ بھی کنویں میں اترتے ہی گیس سے بے ہوش ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی افراد نے اپنی مددآپ کی تحت چاروں افراد کو کنویں سے نکال کر صدہ ہسپتال پہنچا دیا جہاں حاجی اجمیر اور اس کی بیٹی جانبر نہ ہوسکی جبکہ متوفی اجمیر کے بھائی سمیع اللہ اور بھتیجے بسم اللہ خان کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 660934

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/660934/کرم-ایجنسی-کنویں-کی-صفائی-کے-دوران-دم-گھٹنے-سے-باپ-بیٹی-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org