QR CodeQR Code

نواز شریف کا احتساب ہوتا تو وہ پھنس جاتے لیکن انتقام کی وجہ سے وہ لیڈر بن گئے ہیں، مخدوم جاوید ہاشمی

13 Aug 2017 20:25

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ یہاں سویلین حکومت کو پسند نہیں کیا جاتا، لیکن پاکستان ووٹ کی طاقت سے بنا ہے اور ووٹ کی طاقت سے ہی مضبوط اور مستحکم ہو گا، ووٹ کی پرچی کو بے توقیر کرنا پاکستان کو بے توقیر کرنے کے مترادف ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا احتساب ہوتا تو وہ پھنس جاتے لیکن انتقام کی وجہ سے وہ لیڈر بن گئے ہیں۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا احتساب ضرور ہونا چاہیئے اور انہیں معافی نہیں ملنی چاہیئے، لیکن احتساب کی بجائے نواز شریف سے انتقام لیا جا رہا ہے جس نے انہیں لیڈر بنا دیا ہے۔ جاوید ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ یہاں سویلین حکومت کو پسند نہیں کیا جاتا، لیکن پاکستان ووٹ کی طاقت سے بنا ہے اور ووٹ کی طاقت سے ہی مضبوط اور مستحکم ہو گا، ووٹ کی پرچی کو بے توقیر کرنا پاکستان کو بے توقیر کرنے کے مترادف ہے۔ عمران خان اور طاہر القادری کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ دونوں لیڈر نہیں بلکہ سیاسی مہرے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 660952

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/660952/نواز-شریف-کا-احتساب-ہوتا-وہ-پھنس-جاتے-لیکن-انتقام-کی-وجہ-سے-لیڈر-بن-گئے-ہیں-مخدوم-جاوید-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org