QR CodeQR Code

70 ویں یوم آزادی پر پاک فوج کے خصوصی ملی نغمہ نے دھوم مچا دی

13 Aug 2017 21:23

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ ملی نغمے کی ویڈیو میں پاکستان کی بری، بحری اور فضائی افواج کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے اور ملک و قوم کی حفاظت کے لیے مسلح افواج کی قربانیوں کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاک فوج کی جانب سے تیار کیا گیا خصوصی ملی نغمہ جاری کر دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ملی نغمہ جاری کیا جس کا ٹائٹل ’’اے وطن تیرا بھلا ہو‘‘ ہے۔ اس نغمے کو پاکستان کے معروف گلوکار شفقت امانت علی نے گایا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ ملی نغمے کی ویڈیو میں پاکستان کی بری، بحری اور فضائی افواج کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے اور ملک و قوم کی حفاظت کے لیے مسلح افواج کی قربانیوں کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 660965

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/660965/70-ویں-یوم-ا-زادی-پر-پاک-فوج-کے-خصوصی-ملی-نغمہ-نے-دھوم-مچا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org