QR CodeQR Code

کور کمانڈر پشاور کا راجگال اور وادی تیراہ میں اگلے مورچوں کا دورہ

13 Aug 2017 21:40

کور کمانڈر نے وادی تیراہ میں اگلے مورچوں کا بھی دورہ کیا۔ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نذیر بٹ کو وادی راجگال کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے وادی تیراہ راجگال کا دورہ کیا جہاں پر اُنھوں نے آپریشن خیبر فور میں حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر نذیر احمد بٹ نے اس موقع پر جوانوں کو دہشت گردوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی اور اُن کے عزم اور حوصلہ کو سراہا۔ کور کمانڈر نے وادی تیراہ میں اگلے مورچوں کا بھی دورہ کیا۔ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نذیر بٹ کو وادی راجگال کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 660968

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/660968/کور-کمانڈر-پشاور-کا-راجگال-اور-وادی-تیراہ-میں-اگلے-مورچوں-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org