0
Sunday 13 Aug 2017 21:48

دہشتگرد اور محب وطن میں تمیز نہیں کی گئی تو اسکے نتائج بھیانک ہو سکتے ہیں، ثروت اعجاز قادری

دہشتگرد اور محب وطن میں تمیز نہیں کی گئی تو اسکے نتائج بھیانک ہو سکتے ہیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربرہا محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کرپشن اور دہشتگردی کے وائرس کو ختم کرنے کیلئے ملک کے عوام کی سوچ کو پروان چڑھانا ہوگا، دہشتگرد اور محب وطن میں تمیز نہیں کی گئی تو اسکے نتائج بھیانک ہو سکتے ہیں، حکومت اور اداروں کو سسٹم درست کرنے کیلئے کسی مصلحت کا شکار نہیں ہونا چاہیے، ہم سب کے نزدیک سب سے پہلے پاکستان ہونا چاہیے، مٹھی بھر دہشتگرد اپنی سسکتی زندگی و خوف میں پاک فوج اور سول سوسائٹی کو نشانہ بنا رہے ہیں، سانحہ کوئٹہ پر پوری قوم افسردہ مگر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حوصلے بلند ہیں، پاکستان کی سلامتی اور استحکام کیلئے بانیان پاکستان کا بچہ بچہ ٹھوس چٹان ثابت ہوگا، پاکستان سنی تحریک کے تحت یوم آزادی کے سلسلے میں ملک بھر میں ریلیاں، جلسے، جلوس اور سمینارز منعقد کئے جائیں گے اور اکابرین پاکستان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جائیگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں رہائشگاہ قادری ہاؤس پر علماء و معززین کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان ہمارے لئے سب سے عظیم نعمت ہے اور اس نعمت کا تحفظ کرنا ہمارا قومی اور ایمانی فرض ہے، دین اسلام کے فلسفے برداشت، بھائی چارگی، اخوت اور احترام انسانیت کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی بالادستی کیلئے ضروری ہے کہ عوام کو سستا اور فوری انصاف فراہم کیا جائے، مٹھی بھر دہشتگرد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، انشاء اللہ آپریشن ردالفساد ان کا مکمل صفایا کر دیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان لیاقت علی خان کے دور تک قرضے دینے والا ملک تھا، استحصالی قوتوں نے پاکستان کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد اور محب وطن میں تمیز نہیں کی گئی تو اس کے نتائج بھیانک ہو سکتے ہیں، ہمیں پاکستان کو مستحکم بنانے کیلئے یکجا ہو کر کام کرنا ہوگا، نئی نسل کو روزگار فراہم کرنا اور میرٹ پر نوکریاں دینی ہونگی، نئی نسل ہمارا اثاثہ ہے، اس کو آگے لاکر ہی ہم ملک آگے لے جا سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 660969
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش