QR CodeQR Code

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے 25 ارب کراچی کو دینے کی بات کرنا خوش آئند ہے، وسیم اختر

14 Aug 2017 03:43

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی کا کہنا تھا کہ ہم تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کچرے کو ختم کریں گے، حکومت سندھ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ کارکنان کے قتل کے واقعات کو روکیں، ہم بہتری کی طرف جدوجہد کر رہے ہیں اور عوام ہمارا ساتھ دیں۔


اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مئیر کراچی وسیم اختر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چند لمحوں کے بعد ملک کی آزادی کے 70 سال مکمل ہوجائیں گے جبکہ بہت سارے مسائل کے باوجود ہم خوشیاں منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے 25 ارب کراچی کو دینے کی بات کرنا خوش آئند ہے، ہم تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کچرے کو ختم کریں گے، حکومت سندھ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ کارکنان کے قتل کے واقعات کو روکیں، ہم بہتری کی طرف جدوجہد کر رہے ہیں اور عوام ہمارا ساتھ دیں۔


خبر کا کوڈ: 660998

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/660998/وزیراعظم-شاہد-خاقان-عباسی-کی-جانب-سے-25-ارب-کراچی-کو-دینے-بات-کرنا-خوش-آئند-ہے-وسیم-اختر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org