0
Monday 14 Aug 2017 09:03

قوم کو متحد ہو کر 1947ء جیسی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا، مسعود خان

قوم کو متحد ہو کر 1947ء جیسی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا، مسعود خان
اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملک اندرونی و بیرونی سازشوں کا شکار ہے، قوم کو متحد ہو کر 1947ء جیسی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔  پاکستان کا قیام دو قومی نظریہ کا مرہون منت ہے، پاکستان کے ساتھ ہمارا الحاق حتمی ہے۔ اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ہمارے جذبوں، سوچ اور روح میں نظریہ پاکستان رچا بسا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان داخلی اور خارجی سازشوں کا شکار ہے پوری کشمیری قوم پاکستان کی بقا اور سلامتی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ اس وقت ہمیں مکمل اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 661011
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش